لاہور(اُمت نیوز)پہلی پاکستان جونیئر لیگ(پی جے ایل) کے افتتاحی میچ میں مردان واریئرز نے گوجرانوالا جائنٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی لیگ کے افتتاحی میچ میں پہلے گوجرانوالا جائنٹس نے بیٹنگ کی جس نے 7 وکٹ پر 131رنز بنائے۔
اوپنر عزیر ممتاز نے 54 رنز بنائے، ایمل خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں مردان واریئر ز نے ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جارج تھامس نے پورے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہ زیب نے 45رنز بنائے۔