اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے8 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے۔
کابینہ ڈویژن سے معاونین خصوصی کو قلمدان سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تسنیم قریشی کو صنعت وپیداوار،محمد علی شاہ باچا کو آبی وسائل کا قلمدان مل گیا جبکہ فیصل کریم کنڈی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ مقرر کیے گئے ہیں۔
مہیش کمار کو قومی صحت کا قلمدان تفویض کیا گیا جبکہ سردارسلیم حیدر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے۔
رضا ربانی کھر کو تجارت اور مہر ارشاد احمد سیال کو بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان مل گیا۔
نوابزادہ افتخار احمد خان کو امور کشمیر کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos