یونانی جزیرےکےقریب غیرقانونی تارکین وطن کی 2 کشتیاں غرقاب۔15افراد ہلاک
حادثے کا شکار ہونے والی کشتیوں میں 40 پناہ گزین سوار تھے، درجنوں افراد لاپتہ
October 7, 2022 · بام دنیا
ایتھنز(امت نیوز) یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب سمندر میں 2 کشتیاں ڈوبنے سے 15 پناہ گزین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یونانی کوسٹ گارڈ ٹیموں نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی دو کشتیوں کے ڈوبنے کے نتیجے میں کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ کشتیوں میں 40 پناہ گزین سوار تھے۔