اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک اور مبینہ لیک آڈیو سامنے آ گئی ،ہارس ٹریڈنگ کا کنگ ارکان اسمبلی کو خریدنے میں مصروف ہے، مبینہ آڈٰیو میں اراکین اسمبلی کی ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پرگفتگو کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ "آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں ،مت سوچو کہ یہ ختم ہو گیا ہے(ڈونٹ تھینک اٹ ازاوور) آپ یہ دیکھیں کہ 48گھنٹے بہت زیادہ وقت ہے (48 آوراز لانگ لانگ ٹائم) اس میں بڑی چیزیں ہو سکتی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں اپنی طرف سے چالیں چل رہا ہوں، جو ہم پبلک نہیں کر سکتے(عوام کے سامنے نہیں لا سکتے)، 5تو میں خرید رہا ہوں ، میرے پاس بھی 5ہیں ، اور وہ5 بڑے اہم ہیں ، اسے کہیں کہ ہمیں 5، 10اور کر دے تو گیم ہمارے ہاتھ میں ہو سکتی ہے ، اس وقت قوم الارم ہو ئی ہے یعنی لوگ ہر صورت چاہ رہے ہیں کہ گیم ہم جیت جائیں، کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ،کوئی بھی حربہ ہو،ایک ایک بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بڑا فرق پڑے گا”۔
#EXCLUSIVE: Another explosive audio of ex PM @ImranKhanPTI allegedly talking about buying 5 MNAs (horse trading in the Parliament). pic.twitter.com/AF2gbwAI8a
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) October 7, 2022