اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف اُن کی اپنی ہی جماعت کے سینیٹرزنے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن اراکین نے فواد چوہدری کے پختونوں سے متعلق ریمارکس پرواک آؤٹ کیا،سینیٹ کے اجلاس کے دوران منظور کاکڑ کے ہمراہ پی ٹی آئی کے اکثر سینیٹرز اور اپوزیشن سینیٹرز بھی واک آوٹ کر گئے۔
سینیٹر منظور کاکڑ نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پختون کی اس طرح تذلیل کرنا قابل مذمت ہے، فواد چوہدری پختونوں سے متعلق بیان پر معافی مانگیں۔ جس پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے فواد چوہدری کے الفاظ پرارکان سے معافی مانگ لی،
واضح رہے کہ فواد چوہدری نے 2 روز قبل نجی ٹی وی چینل پر پختونوں سے متعلق غیرمناسب ریمارکس دیے تھے۔