لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیدیا ،عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو کل شام تک سموگ ایمرجنسی کیلئے اجلاس بلانے کی ہدایت کی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے احکامات جاری کیے کہ سموگ کی روک تھام کےاقدامات کوحتمی شکل دے کرفوری ٹیمیں تشکیل دی جائیں، سموگ کاباعث بننے والی فیکٹریاں اور کارخانے فوری بند کردیےجائیں، ٹیموں کی نقل وحرکت کےلیے گاڑیاں فراہم کی جائیں، اگرایسا نہ ہوا توچیف سیکریٹری آفس کی گاڑیاں بھجوائی جائیں گی۔
عدالت نےائیرکوالٹی جانچنے کےآلات 2ہفتے میں خریدنے کے احکامات جاری کردئیے اور حکم دیا کہ آلات کی خریداری کےلیے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہفتے میں فنڈز جاری کرے، آلات کی خریداری کےفنڈز تنخواہیں یاکوئی بھی منصوبہ روک کراداکیے جائیں ، عدالت کو کسی عالمی ادارے سے سروکار نہیں، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے ،فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کےذمہ دار افسروں کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔