سلہٹ؛ ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو13رنزسے شکست دیدی۔
پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر137رنز بنائے تھے،ندا ڈارنے56 رنزکی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، انہیں آل رائونڈ کارکردگی پرمین آف دی میچ قراردیا گیا۔
بھارتی ٹیم 138رنزکے تعاقب میں 124رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اس طرح پاکستان نے13رنز سے فتح سمیٹی لی۔بھارت کی جانب سے رچا گھوش 26 اور دیالان ہیما لٹھا 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ سمرتی مندھانا نے 17 اور دپیتی شرما نے 16 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب س نشرہ سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، ایک ایک وکٹ ایمن انوراورطوبہٰ حسن کے حصے میں آئی۔
ندا ڈار نے ایشیا کپ کے میچ میں انڈیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بنایا، انہوں نے 56 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بسمہ معروف نے 32، منیبہ علی 17، سدرا امین 12، عالیہ ریاض 7 جبکہ عائشہ نسیم 9 رنز بناسکیں تھی۔ بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے 3، پوجا 2 اور رینوکا سنگھ ایک وکٹ حاصل کی تھیں۔
اس سے قبل ویمن ٹی ٹوئنٹی میں کسی پاکستانی بیٹر کا سب سے بڑا اسکور 53 رنز تھا جو بسمہ معروف نے 2018 میں بنایا تھا۔ندا داڑ نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو پیچھے چھوڑ دیا۔
قبل ازیں گزشتہ روز تھائی لینڈ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 4 وکٹوں کی اَپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔واضح رہے کہ سال 2016 کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے،پاکاستانی ٹیم کی بھارت کیخلاف یہ تیسری کامیابی ہے۔