میانوالی:چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چارلوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جیل بھرو تحریک شروع کرنے لگا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھ کچھ ہوا تو ٹیپ ریلیزہو گی، اس میں 4 لوگوں کے نام پوری قوم کے سامنے آئیں گے، ان 4 لوگوں کو میری قوم معاف نہیں کرے گی۔عمران خان کا کہنا ہے کہ اگرمجھے کسی نے قتل کیا تو یہ لوگ کہیں گے کہ مذہبی جنونی نے قتل کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے نیب اور ایف آئی اے میں اپنے لوگ بٹھا کر کیسز ختم کرائے، یہ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کر رہے ہیں، میرے خلاف پلاننگ کرنے والے ناکام ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میاں جاوید لطیف نے مجھ پرتوہین مذہب کا الزام لگایا،بند کمرے میں چارلوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا تھا،انہوں نے فیصلہ کیا اگرکوئی قتل کرے گا توکہیں گے کسی مذہبی جنونی نے ایسا کیا،میں نے جو ویڈیو ریکارڈ کرائی اگرایسا کچھ ہوا تو ویڈیومیں چار لوگوں کے نام سامنے آجائیں گے،چار لوگوں کو میری قوم معاف نہیں کرے گی،
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہبازشریف،رانا ثنا اللہ تم سے بہترتیاری کپتان کر رہا ہے، ایسی پلاننگ کررہا ہوں جوکسی نے نہیں کی،شہبازشریف جیسا بزدل آدمی کوئی نہیں،شہباز شریف، رانا ثنا اللہ تمہارے ہینڈلرجومرضی کرلیں الیکشن کروانا پڑے گا
عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کا ایسا استتقبال ہو گا ن لیگ اور ہینڈلربھی یاد رکھیں گے،الیکشن کمشنر بدیانت،گھٹیا آدمی کوئی نہیں،الیکشن کمشنرتمہارے ساتھ ہے،ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے باوجود ان کوشکست دی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اب فیک آڈیوبنانے کا کام شروع کردیا ہے،مریم نوازجعلی آڈیوبنانے کی ماہرہیں،ڈی فیک آڈیو، ویڈیوبنانا کوئی مشکل کام نہیں ہے،شہبازشریف کی آڈیولیک ہونا پورے ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے،انٹیلی ایجنسیزسے پوچھتا ہوں آپ کا کام وزیراعظم آفس کو سیکور کرنا ہے،وزیراعظم آفس سے کوئی چیز لیک ہو رہی ہے تو اس کا روکنا انٹیلی ایجنسیزکا کام ہے،انٹیلی ایجنسیزکا کام پولیٹیکل انجینئرنگ کرنا نہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے خلاف رانا ثنا اللہ جو تیاری کررہے ہیں ہماری تیاری ان سے بہتر ہے، ن لیگ نے جعلی آڈیو بنائی ہیں ان کے پیچھے مریم نواز ہے۔