لاہور:وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذرگجر نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔تحریک انصاف کے رہنما نے تصدیق کی کہ میری کچھ ذاتی وجوہات ہیں جس کی وجہ سے وزرات سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، میں کچھ اپنے حلقے کو وقت دوں گا اور وزیراعلیٰ کی وطن واپسی پر وزارت سے استعفیٰ پیش کروں گا۔
لطیف نذر گجرکا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے کوئی گلہ نہیں، نہ ہی قیادت سے شکوہ ہے، پارٹی کا سٹی صدر ہوں ناراضگی والی کوئی بات نہیں، ایک دو روز میں مستعفی ہوجاؤں گا۔