اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا باضابطہ لیٹر جاری کردیا۔
گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف و وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا اعلان کیا تھا اور آج بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا لیٹر جاری کیا۔
حکومت کی جانب سے اسپورٹس آپریشن بحال کرنے کیلیے اداروں کو خط لکھ دیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے ادارہ جاتی اسپورٹس بند کر دی تھیں، ملک بھر میں ہزاروں کھلاڑی بیروز گار ہوگئے تھے۔