کوئٹہ :ہزارہ ٹائون دھماکوں میں مطلوب کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ: اسلام آباد: بلوچستان کی پولیس نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن دھماکوں میں مطلوب کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے کوئٹہ میں قائم سول سیکریٹریٹ میں کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگرد علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون دھماکوں میں مطلوب تھا، ملزم سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف کارروائیوں کے حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔