عمران خان کی سائفر سے متعلق تیسری آڈیو بھی لیک ہو گئی

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر سے متعلق ایک اور مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی ،مبینہ آڈیو میں عمران خان، اسد عمر اور شیریں مزاری گفتگو کررہے ہیں ۔

آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکہتے ہیں کہ لیٹرو الا معاملہ ہفتہ 10 دن پہلے شروع کردینا چاہئے تھا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جواب میں کہتے ہیں اس لیٹر کا ساری دنیا میں ایک ایمپکٹ گیا ہے،میر جعفر، میر صادق کا بیانیہ آپ نے لوگوں کو فیڈ کرنا ہے۔

سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کہتی ہیں چین نے آفیشل بیان جاری کیاہے، امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات کی مذمت کرتے ہیں ۔

عمران خان کہتے ہیں کہ حکمت عملی یہ ہے کہ عوام ہمارے ساتھ بیٹھی ہے، ہم چاہتے ہیں پبلک کے پریشر سے اتوار کو اسی طرح ہائٹ پر پریشر ہو،آپ نے اس خط کو برانڈ کرنا ہے۔

مبینہ آڈیو لیک میں سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کو مبینہ طور کہتے سنا جاسکتا ہے کہ چین نے آفیشل بیان جاری کیا ہے جس میں وہ ہمارے اندورنی معاملات پر مداخلت کرنے پر امریکا کی مذمت کررہے ہیں۔

عمران خان مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ اسٹریٹجی (حکمت عملی) یہ ہے کہ پبلک تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے، اب پبلک کے پریشر سے ہم چاہتے ہیں (وی وانٹ) اب اتوار کو اس طرح ہائٹ پر پریشر ہو کہ جو بھی وہاں جائے گا اسمبلی میں، ووٹ دینے کے لیے، یعنی وہ برینڈڈ ہو فار لائف لیکن جو آج آپ نے برینڈ کرنا ہے نا، میر جعفراور میر صادق، دیکھو، آپ کو لوگوں کو اسپون فیڈ کرنا ہے، مائنڈز الریڈی فرٹائل گراؤنڈ بنی ہوئی ہے کہ ان کو آپ فیڈ کر دیں گے.