تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ مقدمے کا اندراج کا معاملہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سندھ کو بھاری پڑ گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے غیر قانونی طور پر رقوم کی پاکستان منتقلی کے ملزمان کے خلاف مقدمے کے اندراج سے ناراض کچھ عناصر کے ایماء پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر سندھ زون عبداللہ شیخ سے عہدے کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر عبدالسلام شیخ کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ون کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عبدالسلام شیخ اس سے پہلے ایف آئی اے سندھ زون ٹو کے ڈائریکٹر تھے
ذرائع کا دعوٰٰی ہے کہ اس سلسلے میں بعض حکام کےدرمیان چپقلش بھی چل رہی ہے۔ دوسری طرف عبداللہ شیخ نے عہدے کا چارج واپس لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔