آسٹریائی کوہ پیما پاکستان میں چوٹی سر کرتے ہوئے برفانی تودہ گرنےسےہلاک

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان کے قدرتی حسن سے مالامال علاقے گلگت بلتستان میں نامعلوم چوٹی کو سر کرنے کے دوران برفانی تودے میں پھنسنے والے آسٹریا کے کوہ پیما فینلر الیاس جان کی بازی ہار گئے۔
وادی سمسل میں 2 کوہ پیماؤں اور ایک گائیڈ پر نامعلوم چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران ایک برفانی تودہ گر گیا۔
آسٹریا کے کوہ پیما فینلر الیاس برف تلے دب کر جان کی بازی ہار بیٹھے جبکہ ان کے ساتھی کوہ پیما کربر رومونا اور ان کا پاکستانی گائیڈ شدید زخمی ہو گئے۔
گلگت بلتستان میں دنیا کی 5 ایسی چوٹیاں ہیں جن کی اونچائی 8 ہزار میٹر سے زیادہ ہے۔
اس خطے میں جہاں ہر سال سیکڑوں کوہ پیما جاتے ہیں، کوہ پیمائی کے دوران حادثات پیش آنے کی شرح کافی زیادہ ہے۔