ریاض(امت نیوز) سعودی عرب میں دماغی طور پر مُردہ (برین ڈیڈ) شخص کے اعضاء کی منتقلی نے سکاکا نامی شہر کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیز اسپتال میں 4 مریضوں کی جان بچا لینے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ آپریشن اسپتال کی جانب سے دماغی طور پر مردہ افراد کے اعضاء عطیہ کرنے کی منظوری حاصل کرنے کے بعد کیا گیا۔
47 سالہ مریض کا دایاں گردہ اور 54 سالہ مریض کے بائیں گردے کی پیوند کاری کی گئی۔
طبی ٹیم نے ایک 35 سالہ مریض کا جگر بھی ٹرانسپلانٹ کیا جس کی حالت تشویشناک تھی اور جو جگر کی پیوند کاری کے لیے فوری انتظار کی فہرست میں شامل تھا۔
ایک 38 سالہ مریض کے پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی گئی۔
تمام آپریشن کامیاب رہے اور اس طرح چار زندگیاں بچالی گئیں۔