پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پُرامن تعلقات چاہتا ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی ملک، گروپ یاجتھے کوملک غیر مستحکم کرنے نہیں دے گی، سی بھی فیک نیوز اور اس کے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ  کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف  نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہلخانہ مبارکباد کے مستحق ہیں، ادارے سے پاس آوٹ ہونا اعزا ز کی بات ہے، پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کا عظیم اور بہاد ر فوج کا حصہ بننا باعث فخر ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ 42 سال قبل میں نے بھی اسی ادارے سے تربیت حاصل کی ، محنت اور لگن کے بغیر کوئی بھی ہدف کامیابی سے حاصل نہیں کیاجاسکتا، پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کوبا عتماد طریقے سے ذمہ داری نبھانی ہوگی، پاک فوج نے دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے بڑی قربانیاں دیں، پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو بھی ملکی سالمیت کے لیے قربانیاں دینی ہوں گی۔

جب ادارے میں زیر تربیت تھا تو کبھی نہیں سوچا کہ فوج کی کمانڈ کروں گا، پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پاک افواج اپنی سرزمین کی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہیں، کسی بھی ملک کو پاکستان کا امن اور استحکام خراب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان پر امن ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، کسی بھی فیک نیوز اور اس کے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اداروں کا احترم کریں، ہم سب کو ملکروطن عزیز کو غربت اور دیگر چیلنجز سے نکالنا ہوگا، ہم سب کو ملکر معیشت کی بحالی کے لیے کام کرنا ہوگا، پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بہترین فوج کا حصہ بننے کے لیے کارکردگی پرتوجہ دینی ہوتی ہے، خطے کو دوطرفہ مسائل بات چیت سے حل کرنے پر زوردینا چاہیے، پیغام واضح ہے کہ پاک فوج کسی ملک، گروپ یاجتھے کوملک غیر مستحکم کرنے نہیں دے گی۔