اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2019 سے دفتری اوقات کے علاوہ کیسز سننے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر رکھا ہے ۔عدالتی ذرائع کے مطابق 2018 سے اب تک مجموعی طور پر 759 کیسز دفتری اوقات کے علاوہ سنے گئے، 2018 میں 137، 2019 میں 139، 2020 میں 138 کیسز دفتری اوقات کے علاوہ سنے گئے، 2021 میں 180، 2022 میں 165 کیسز کی سماعت دفتری اوقات کے علاوہ ہوئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف،عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سیاسی کیسز دفتری اوقات کے علاوہ سنے گئے ،جھگیوں والوں کے کیسز سمیت عام سائلین کے کیسز کی سماعت دفتری اوقات کے علاوہ ہوتی رہی ۔نواز شریف کیس کی ہفتے کے روز سماعت پر شدید تنقید کی گئی تھی،عمران خان نے تاخیر سے عدالت اوپن ہونے پر جلسوں میں بھی اعتراض اٹھایا تھا اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے لیے عید کی چھٹی کے روز عدالت اوپن ہوئی۔ یاد رہے کہ عمران خان کو اتوار کے روز حفاظتی ضمانت دی گئی۔