راولپنڈی: مقامی عدالت نے وارنٹس سپیشل جیوڈیشل مجسٹریٹ کیجانب سے جاری کئے گئے ہیں ،عدالت نے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پیش نہ ہونے پر انسپکٹر کی درخواست پر وارنٹ جاری ہوئے ۔
رانا ثناء کے وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں۔ رانا ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔
وزیرداخلہ کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی باقاعدہ روانہ ہوگئی ہے ، اب سے کچھ ہی دیر میں تھانہ کہسار پہنچے گی ۔
ضابطے کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع دیکر باقاعدہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔