کراچی(اُمت نیوز)پاکستان نے عالمی ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں روائیتی حریف بھارت کو 2-4 سے شکست دے دی لیکن سیمی فائنل میں اسے ملائیشیا 1 ٹیم نے 2-4 سے زیر کرلیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والی عالمی ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں عالمی امیچر چیمپئن محمد احسن رمضان اور قومی نمبر2 بابر مسیح پر مشتمل پاکستان ٹیم نے بھارت کو 2-4 فریمز سے قابو کرکے سیمی فائنل میں رسائی پائی۔
تاہم،پاکستان فائنل میں رسائی کےلیے ہونے والے مقابلے میں ملائیشیا 1 سے 2-4 سے ہار گیا۔