کراچی( اُمت نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف جیت پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ آج ہماری ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بے خوف کرکٹ کھیلی، جس کے باعث ہم کیویز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔
آل راؤنڈر نے شاداب خان اور حارث رؤف کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ آج کا گیم پلان پاکستان کے حق میں رہا، بابرالیون کو مبارکباد، ماضی کے مقابلے آج قومی ٹیم کو آج آزاد کرکٹ کھیلتے دیکھا۔
قب ازیں سہ فریقی سیریز کے دوسرےمیچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے جبکہ کپتان بابراعظم نے 79 اور حارث رؤف نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں تھی۔
گزشتہ روز پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دوچار کیا تھا۔