غزہ میں جنگ بندی پر ہمت نہیں ہاری ہے تاہم یہ بہت مشکل ہوگا، فائل فوٹو
غزہ میں جنگ بندی پر ہمت نہیں ہاری ہے تاہم یہ بہت مشکل ہوگا، فائل فوٹو

امریکی صدر کابھنگ کے الزام میں گرفتار قیدیوں کیلئے رہائی کا حکم

واشنگٹن(اُمت نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے بھنگ رکھنے کے جرم میں گرفتار تمام قیدیوں کو عام معافی دیتے ہوئے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے بھنگ رکھنے کے الزام میں سزا کاٹنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے تمام ریاستوں کے گورنرز کو ان افراد کی رہائی کے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں شہری صرف بھنگ برآمد ہونے کی وجہ سے مجرم ٹھہرائے گئے جس کے باعث وہ ملازمتوں، گھروں اور تعلیمی مواقعوں سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ صرف اس وجہ سے کہ کسی سے بھنگ برآمد ہوئی، اسے جیل میں قید رکھنا نہیں چاہیئے۔ میری عام معافی سے جیلوں پر بھی بڑھتا ہوا دباؤ کم ہوگا اور معمولی جرم میں قید افراد نئی زندگی شروع کرسکیں گے۔

صدر بائیڈن نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ ہم بھنگ کو ابھی تک ہیروئن کی طرح کا نشہ سمجھتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ سیکرٹری صحت اور اٹارنی جنرل بھنگ سے متعلق قوانین کا جائزہ لیں اور ترامیم کی سفارشات مرتب کریں۔