پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری

امریکہ (اُمت نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سفر کرنے سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سابقہ فاٹا کا سفر نہ کریں، ان علاقوں میں دہشت گردی یا اغوا کی وارداتیں ہوسکتی ہیں۔

 

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی شہری لائن آف کنٹرول کے اردگرد کے علاقوں کا بھی سفر نہ کریں، ایل او سی پر بھارتی اور پاکستانی فوجی دستوں میں گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے بھارت کا سفر کرنے سے متعلق بھی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔

 

امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری

 

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ’جرائم اور دہشتگردی‘ کی وجہ سے بھارت کا سفر کرنے میں نہایت محتاط رہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ سفری انتباہ میں کہا گیا تھا کہ بھارتی حکام نے جنسی زیادتی کو تیزی سے بڑھتا ہوا جرم قرار دیا ہے، سیاحتی اور دیگر مقامات پر جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

 

سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ اڈوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور سرکاری دفاتر پر دہشتگردانہ حملے بھی ہوسکتے ہیں۔

 

انتباہ میں کہا گیا تھا کہ سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ اڈوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور سرکاری دفاتر پر دہشتگردانہ حملے بھی ہوسکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ امریکا کے سرکاری عہدیداران کو بھی ان علاقوں میں سفر کرنے کے لیے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔