کوئٹہ (اُمت نیوز)سریاب روڈ پر پرچون کی دکان کے قریب دستی بم حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن عبدالحق عمرانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے پرچون کی دکان کے قریب دستی بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیا کوارڈنیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق سول ہسپتال لائے گئے زخمیوں کو شعبہ حادثات میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔