کراچی(اُمت نیوز)ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ آصف زرداری ایک دو روز میں اسپتال سے جانے کے قابل ہوجائیں گے۔
گزشتہ روز اپنے بیان میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے نظام تنفس کی فزیو کی جا رہی ہے۔