اقوام متحدہ میں پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے قرارداد پیش

اسلام آباد / نیویارک(اُمت نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کی حمایت میں قرارداد پیش کی گئی ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اس قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا کو اقوام متحدہ کی سیلاب زدگان کے حوالے سے اپیل پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو مالیاتی مدد اور قرض ادائیگی میں سہولت دی جائے۔