ایران جوہری مذاکرات کی میز سے نہیں بھاگے گا، ابراہیم رئیسی

تہران(امت نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات کی میز سے نہیں بھاگیں گے، تا ہم اپنے ملک کی ترقی کو مغربی ممالک کے مطالبات سے نہیں جوڑیں گے۔
ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق صدر رئیسی نے دارالحکومت تہران کی الزہرا یونیورسٹی میں خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی مذاکرات کے مضمرات سے نہیں بچ سکے گا جو ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔
انہوں نے کہا ‘ہمارے ساتھ آؤ اور ہماری طرف سے پیش کردہ ان معاہدوں پر دستخط کرو تاکہ آپ کے ملک کے مسائل حل ہو جائیں’۔
ہم باعزت مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ہم مذاکرات کی میز سے گریز نہیں کرتے کیونکہ ہمارے مطالبات معقول اور منطقی ہیں