نایاب گلابی ہیرا "ولیمسن پنک اسٹار” 57 ملین ڈالر میں نیلام

ہانگ کانگ(امت نیوز) دنیا کے نایاب ترین گلابی ہیروں میں سے ایک "ولیمسن پنک اسٹار” نے نیلامی میں 57 ملین ڈالر کی خطیر بولی حاصل کرکے سبھی کو حیران کردیا۔

11.15 قیراط کے گلابی ہیرے کو برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کو شادی کے تحفے کے طور پر دیئے گئے ایک اور گلابی ہیرے سے موسوم کیا گیا ہے۔

یہ نایاب ہیرا ہانگ کانگ سوتھیبی کے نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

نیلامی میں فروخت ہونے والا دوسرا مہنگا ترین قیمتی پتھر

چھوٹے چھوٹے انگوٹھی کی شکل کے ہیروں سے گھرے ہوئے گلابی ہیرے کی قیمت 57 ملین ڈالر لگی، جس سے یہ نیلامی میں فروخت ہونے والا دوسرا مہنگا ترین قیمتی پتھر بن گیا۔

20 منٹ تک جاری رہنے والی نیلامی میں فروخت ہونے والے ہیرے کے خریدار کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

 

نایاب گلابی ہیرا

 

 

مزید

تازہ ترین خبریں