جنیوا(امت نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کرہ ارض پر خود کشی کے واقعات سے متعلق اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ براعظم افریقا میں دنیا میں سب سے زیادہ خود کشی کے واقعات ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر ایک سو افراد میں سے 9 خود کشی کرلیتے ہیں، اس طرح خودکشی کی شرح 9 فیصد ہے۔
تاہم براعظم افریقا میں یہ شرح 11 فیصد تک ہے جو کہ عالمی شرح سے بہت زیادہ ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ افریقہ میں ہر 5 لاکھ افراد کے لیے ایک ماہر نفسیات ہے جو کہ ڈبلیو ایچ او کے طے کردہ عالمی معیار سے ایک سو گنا کم ہے۔