ریاض(امت نیوز) شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے انڈر سیکریٹری جنرل انجینیر امجد بن عایض الحازمی کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں روئی ایک اہم اور ضروری عنصر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غلاف کعبہ کے سنہری ٹکڑوں کی تیاری روئی استعمال ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ غلاف پر تحریر کی جانے والی آیات مقدسہ کے کڑھائی والے حروف کو نمایاں کرنے کے لیے ان کے درمیان خالی جگہ بھرنے کے لیے روئی استعمال کی جاتی ہے۔
اس روئی کو کعبہ کے غلاف کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے مختلف حصوں میں بُنا جاتا ہے۔
روئی کے استعمال سے غلاف کعبہ کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ کٹاؤ سے محفوظ رہتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ غلاف کعبہ میں استعمال ہونے والی روئی کا وزن 410 کلو گرام ہے جبکہ غلاف کعبہ کا کل وزن 1300 کلو گرام ہے۔
کپاس کا پودا ان بہترین پودوں میں سے ایک ہے جو تمام موسموں میں، چاہے سرد ہو یا گرم، کاشت کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک سدا بہار پودا ہے جو پورا سال سرسبز رہتا ہے۔ اس کی اونچائی تقریباً 4 میٹر تک پہنچ جاتی ہے۔
کپاس کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ کاشت اور فروخت کی جانے والی فصلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔