کرائسٹ چرچ: کیویز نے ڈھاکہ کے شیروں کو کرائسٹ چرچ میں ڈھیر کردیا ، نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔بنگلا دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 137 رنز ہی بناسکی جب کہ 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے کیویز کو جیت حاصل کرنے کے لیے 138 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔
بنگلا دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 137 رنز ہی بناسکی جب کہ 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔مہمان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز نجم الحسین نے بنائے جنہوں نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ نورالحسن نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔
آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یاسر علی تھے، جنہوں نے 7 رنز کی اننگز کھیلی، اس سے قبل مہدی حسن 5، لٹن داس 15، نجم الحسین شنٹو 33، عفیف حسین 24 اور مصدق حسین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جب کہ مہمان ٹیم بنگلادیش کے کپتان آل راؤنڈر شکیب الحسن ہیں۔
نیوزی لینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، کیویز نے بلیئر ٹکنر کی جگہ ایڈم ملن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔آج نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش اپنے دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، دونوں ٹیموں کو پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔