کراچی(اُمت نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں ۔
گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ سابق صدر کی صحت میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔تاہم آج ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو اسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔
سابق صدرکو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔
سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے ان کی اسپتال سے گھر روانگی کی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق صدر ہشاش بشاش کھڑے ہیں۔
آصف زرداری کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بعد ازاں یہ تصویر ڈاکٹر عاصم کے اکاؤنٹ سے ہٹا دی گئی ہے۔