نئی دہلی(اُمت نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپینر ہربھجن سنگھ نے ولادت النبی ﷺ کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ہربھجن سنگھ نے ولادت النبی ﷺ کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں پیغمبر محمد ﷺ کی پیدائش پر سب کو دل کی گہرائیوں سے عید میلاد النبی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں‘۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ اس مبارک دن کے وسیلے سے ہماری زندگی میں روشنی، امید، امن اور خوشحالی لائے اور ہمیں نبی ﷺ کی تعلیمات پر چلنے کے ساتھ ہم آہنگی اور اجتماعی فلاح کی راہ پر گامزن کرے۔