لندن(اُمت نیوز)برطانیہ نے خراب ریکارڈ کےحامل اپنے1300 سے زائد شہریوں پر فٹبال ورلڈکپ 2022 کے لیے قطر جانے پر پابندی لگادی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پابندی 20 نومبر تا 18 دسمبر تک فٹبال ورلڈکپ 2022 میں تشدد اور بدسلوکی کے خدشے کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خراب ریکارڈ کے حامل ان افراد کو قطر کے پڑوسی ممالک میں بھی جانے سے روک دیا گیا، پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ان افراد کو اپنا پاسپورٹ ہوم آفس میں جمع کروانا ہوگا۔
برطانوی سیکرٹری داخلہ سویلابریورمین کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کو عالمی ایونٹ میں پریشانی کا باعث بننےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق برطانیہ میں پچھلےسیزن کے 3019 میچوں میں 1609 تشددکے واقعات ہوئے ہیں۔