اناج سے لدے مزید 17 بحری جہاز یوکرین سے روانہ
جنگ زدہ ملک کا شمار دنیا میں گندم پیدا اور برآمد کرنے والے بڑے ملکوں میں کیا جاتا ہے
October 10, 2022 · بام دنیا
کیف(امت نیوز) اناج سے لدے مزید 17 بحری جہاز جنگ زدہ ملک یوکرین سے روانہ ہوگئے۔
یوکرین کی وزارت قومی دفاع نے اطلاع دی ہے کہ گندم لے کر مزید 17 بحری جہاز روانہ ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی ترسیل بحفاظت جاری ہے۔ کل اور آج مزید 17 بحری جہاز اناج لے کر روانہ ہوئے۔‘‘