دبئی:آئی سی سی نے پلئیرآف دا منتھ کا اعلان کر دیا گیا، محمد رضوان اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پلئیرآف دی منتھ قرار دیے گئے۔
محمد رضوان کو بہترین کارکردگی پر ستمبر کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، محمد رضوان نے 10 میچوں میں 7 نصف سنچریاں بنائیں، جبکہ انگلینڈ سیریز میں 63.20 کی اوسط سے 316 رنز بنائے۔واضح رہے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ایوارڈ جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اعزاز میرے اعتماد میں مزید اضافہ کرے گا،اپنی کارکردگی سے خوش ہوں، اچھی کارکردگی کا تسلسل آسٹریلیا میں جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔