دوحہ:اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کل سے شروع ہوگا۔ پاکسانی ٹیم کل اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کل سے دوحا میں شروع ہو گا۔اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت 24 ممالک کی 28 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
چوتھے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں ۔ پاکستانی ٹیم گروپ اے میں شامل ہے ۔ قطر، سوڈان اور بوسنیا کی ٹیمیں بھی گروپ اے کا حصہ ہیں ۔
قطر کے دارالحکومت دوحا میں گرین شرٹس کی پریکٹس جاری ہے ۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل سوڈان کےخلاف کھیلے گی۔