دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، فائل فوٹو
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، فائل فوٹو

لاہوراسموگ کے باعث آفت زدہ قرار‌‌

لاہور:اسموگ کی وجہ سے لاہورکو آفت زدہ علاقہ قرار‌‌ دے دیا گیا، عدالت نے  اسموگ ایمرجنسی کےنفاذ اورفصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی سماعت کی ، جس میں لاہورکو اسموگ سے آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن پیش کیا گیا، پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نےنوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں اسموگ کےتدارک کے لیے کیے جانے والےاقدامات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔سیکریٹری ماحولیات کی جانب سےعدالت کو بتایا گیا کہ اسموگ کے خاتمے کےلیے 12 سو صنعتی یونٹس بند کیے گئے ہیں اور دن کے اوقات میں صنعتی یونٹس کوکنٹرول کرلیا گیا ہے۔

محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب کی جانب سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا گیا کہ لاہورکوآفت زدہ قرار دے دیا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ اسموگ کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، جس پر عدالت نے کہاکہ صنعتیں دن کو چلیں یارات کو عدالت کو سروکار نہیں، عدالت کو اسموگ کے تدارک کے اقدمات سے سروکار ہے۔

جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ عدالت کو یقین ہے سیکریٹری ماحولیات نےکوئی ایک رپورٹ ایسی نہیں بنائی ہوگی جو سیلاب کی تباہ کاروں کے بعد پلاننگ سے متعلق ہو،عدالت سیکریٹری ماحولیات کی پیش کردہ رپورٹ کی تصدیق کرائے گی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11اکتوبرتک ملتوی کردی۔