اساتذہ احتجاج ختم

پشاور میں پرائمری اسکول اساتذہ  کا مذاکرات کے بعداحتجاج ختم

پشاور(اُمت نیوز)پشاور میں پرائمری اسکول اساتذہ اورحکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم آج تحریری معاہدے اساتذہ کے حوالے کرے گا جس کے بعد احتجاج ختم کردیا جائے گا۔

 

ڈائریکٹرتعلیم حافظ ابراہیم نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری اسکول ٹیچرز کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ، اساتذہ احتجاج ختم کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مطالبات کے حل کے لیے 9 رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس میں 3 اراکین آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے شامل ہوں گے ۔

 

ڈائریکٹر محکمہ تعلیم نے کہا کہ کمیٹی اساتذہ کے مطالبات اور سفارشات 40 دن کے اندر محکمہ خزانہ کو پیش کرے گی۔

 

واضح رہے کہ اساتذہ گزشتہ 5 دنوں سے سروس اسٹراکچر سمیت دیگر مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج تھے، احتجاج کے پہلے روز اساتذہ پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔