کرائسٹ چرچ :سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی، پاکستان کی بیٹنگ کے بعد بولنگ میں ناقص کارکردگی کے باعث نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے ، کپتان بابر اعظم 21 ، محمد رضوان 16 ، شان مسعود 14، اور افتخار احمد نے 27 رنز بنائے ، آصف علی نے 25 رنز بنائے ، اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا ، پاکستان کی جانب سے پوری اننگز میں ایک چھکا بھی نہ لگ سکا ۔
پاکستان کے 131رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے بازوں نے ہی مکمل کردیا، فن ایلن 42گیندوں پر 62 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ ڈیون کینوے 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، دونوں ا وپنرز کی بہترین کارکردگی کے باعث نیوزی لینڈ نے 16.1 اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔