نئی دہلی:بھارت کی جیل میں غیرقانونی طور پر طویل عرصے سے قید مرحوم کشمیری رہنما علی گیلانی کے داماد اور آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ انتقال کرگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الطاف احمد شاہ 2017 سے دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید تھے جہاں ان کی طیبعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئے ۔الطاف احمد شاہ کو قید کے دوران کینسرکی تشخیص ہوئی تھی اس کے باوجود بھارتی حکومت نے انہیں رہا نہیں کیا۔