ریاض: سعودی عرب نے خواتین کو محرم کے بغیربھی عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔
سعودی عرب کے وزیربرائے حج اورعمرہ ڈاکٹر توفیق ال ربیعہ نے بیان میں کہا کہ خواتین کے لیے عمرہ ادا کرنے کے لیے محرم کی شرط ختم کردی گئی ہے ،اب خواتین بغیر محرم کے بھی عمرہ کرسکیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ ویزہ کی کوئی تعداد مقرر نہیں کی گئی ہے، دنیا بھر سے کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والے افراد اب عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔
Minister of Hajj and Umrah:
“A woman can come to the Kingdom to perform Umrah without a mahram.”
— Haramain Sharifain (@hsharifain) October 10, 2022