مظفرآباد:سابق وزیراعظم کو موبائل فون مارنے پر وزیر قانون آزاد کشمیر فہیم اختر ربانی کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی فہیم اختر ربانی کی اسمبلی رکنیت معطل کردی گئی، فہیم اختر کی اسمبلی سے رخصت کی درخواست بھی مستردکردی گئی، قائد حزب اختلاف لطیف اکبر کی تحریک پر وزیرقانون کی اسمبلی رکنیت معطل کی گئی ،فہیم اختر کی اسمبلی رکنیت راجہ فاروق حیدر پر حملے کی پاداش میں معطل کی گئی ۔