سلہٹ:ویمنز ایشیا کپ 2022 کے آخری لیگ میچ میں پاکستان خواتین نے سری لنکا کی خواتین ٹیم کو5وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان خواتین نے منگل کو ویمن ایشیا کپ میں سری لنکا کی خواتین کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ۔عمائمہ سہیل نے شاندار پانچ وکٹیں لے کر سری لنکا کی خواتین کو112 رنز تک محدود کرنے میں مدد کی۔ پاکستان ویمن نے ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھی شروعات کی تھی ،ایک موقع پر58 رنز پر ایک وکٹ گری تھی۔ چماری اٹاپٹو کے 41 رنز پرآؤٹ ہونے کے بعد لائن لگ گئی،عمائمہ سہیل نے سری لنکن بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی۔ بالآخرکھیل کے 19ویں اوورمیں 112 رنزپرڈھیر ہوگئیں۔
یہ مڈل آرڈر اورلوئر آرڈر کی خراب کارکردگی تھی، جس کی وجہ سے سری لنکا کی خواتین کوکھیل کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستان کی عمائمہ سہیل نے پانچ وکٹیں حاصل کیں انہیں عمدہ بالنگ پرمین آف دی میچ قراردیا گیا۔
Back-to-back sixes from Ayesha Naseem seals Pakistan's fifth win in six games! 🙌
We meet Sri Lanka again for the semi-final on Thursday 🏏#PAKvSL | #WomensAsiaCup2022 pic.twitter.com/6gMqHsP5lP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 11, 2022
پاکستان کے بلے بازوں کو بھی ان کے صبرکی داد دینے کی ضرورت ہے۔ منیبہ علی10،سدرہ امین13اورکپتان بسمہ معروف 13رنزبنا کر آئوٹ ہوئیں، عالیہ ریاض نے20رنزکی اننگ کھیلی۔ندا ڈارنے اہم 26 رنز بنائے تو فنشنگ ٹچ عائشہ نسیم نے لگائی۔انہوں نے 5 گیندوں پر 16 رنز بنائے اور کھیل ختم سات گیند پہلے ہی ختم کردیا۔
شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے کویشا دلہاری نے 2، اوشادی رانا سنگھے، اچینی کولاسوریا اور انوکا رانا ویرا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔