اسلام آباد: ایف آئی اے نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے درج کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر مقدمہ ایف آئی اے بینکنگ سرکل تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی آر میں ابراج گروپ کے اکاؤنٹ سے 21 لاکھ ڈالر کی رقم کی منتقلی کا ذکر ہے۔ایف آئی اے نے مقدمے میں سردار اظہر طارق، طارق شفیع اور یونس عامر کیانی کو بھی عمران خان کے ساتھ نامزد کیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابراج گروپ نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے، یہ پیسے ایک بینک کی جناح ایونیو برانچ میں بھیجے گئے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحریک انصاف نے عارف نقوی کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔