شاہین کا ڈاکٹر نہیں آدھا سسر ہوں، شاہد آفریدی

لاہور( اُمت نیوز)اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے خود کو فاسٹ بولر شاہین کا آدھا سسر قرار دے دیا
نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران میزبان نے شاہین کی طبیعت سے متعلق بار بار مداحوں کی تشویش پر شاہد آفریدی سے سوال کیا۔
اس کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں شاہین کا ڈاکٹر نہیں ہوں فی الحال آدھا سسر ہوں۔
شاہین کی طبیعت سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین کی طبیعت بہتر ہے۔
اپنے ایک بیان مین شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ امریکا سے آنے کے بعد میں نے اپنی نیندیں پوری کیں، اس دوران شاہین کے میسجز آئے جنہیں میں پڑھنا ہی بھول گیا اور نہ جواب دے پایا، اس سے پہلے شاہین نے مجھے بتایاتھا کہ وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں لیکن ان کی فٹنس اور ورلڈکپ میں شرکت بہت ضروری ہے، انہیں ایک 2 ایونٹس میں شرکت بھی کرنی ہیں لیکن ڈاکٹرز نے منع کیا ہے لہٰذا نہیں کرپاؤں گا۔