‏کابل میں 13 ہزار منشیات کے عادی افراد کا علاج

افغانستان(اُمت نیوز)افغانستان کی طالبان حکومت میں منشیات کے عادی افراد علاج ‏کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اورکابل میں 13 ہزار منشیات کے عادی افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14 ماہ میں کابل شہر سے کل 13 ہزار منشیات کے عادی افراد کو جمع کرکے ان کا علاج کیا گیا ہے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں نشے کے عادی افراد اب بھی زیر علاج ہیں