بھارت (اُمت نیوز)بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ماں نے موٹر سائیکل اور موبائل خرید کر دینے سے انکار کیا تو بیٹے نے خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں 18 سالہ نوجوان پارس نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان نے اپنی ماں سے ایک نئی موٹر سائیکل اور نیا موبائل مانگا تاہم والدہ کی جانب سے انکار پر اس نے اپنی جان لے لی۔کہا جارہا ہے کہ پارس نے ایک سال قبل بھی خودکشی کی کوشش کی تھی جب سائیکل نہ ملنے پر اس نے نیند کی گولیاں کھا لی تھیں۔
پولیس کے مطابق پیر کی رات 8 بجے پارس اپنے کمرے میں تھا، جب ماں نے اسے بلایا تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا تو انہوں نے کھڑکی سے جھانکا تو دیکھا کہ پارس پنکھے سے لٹکا ہوا ہے۔ تاہم پولیس کو بلایا گیا اور اہلکاروں نے کمرے کا دروازہ توڑ کر لاش قبضے میں لی جسے بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پارس تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ بڑے بھائی نے بھی6 سال پہلے خودکشی کر لی تھی