نائجیرین ایئرفورس کی کارروائی، 31 باغی مارے گئے

فوج نے ریاست قدونا کے علاقے گیوا میں مسلح باغیوں کے اجلاس کے دوران فضائی آپریشن کیا

               
October 12, 2022 · بام دنیا

ابوجا(امت نیوز) نائجیریا کی ریاست قدونا میں ایک فضائی کارروائی میں مسلح باغی گروہ کے 31 ارکان کو ہلاک کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج نے ریاست قدونا کے گیوا علاقے میں مسلح باغیوں کے ایک اجلاس کے دوران فضائی کارروائی کی۔
اس کارروائی میں جتھے کے سرغنہ علی دوگو سمیت 31 افراد مارے گئے۔
نائجیرین ایئر فورس کے ترجمان ایڈورڈ گبکویٹ نے بتایا ہے کہ فوج نے ایک کامیاب فضائی آپریشن کیا۔
فضائی اور بری افواج کے ساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی فورسز مسلح باغیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال قدونا ریاست میں مسلح افراد کے حملوں میں 937 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 1972 افراد کو اغوا کر لیا گیا تھا۔