نیویارک(امت نیوز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 24 فروری سے جاری روسی حملوں کے بعد سے یوکرینی آبادی کا ایک تہائی ملک سے ہجرت کر چُکا ہے۔
اقوام متحدہ کے ماہرینِ حقوقِ انسانی کے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرین کی آبادی کا ایک تہائی ترک وطن کر چکا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مہاجرین اور کنبوں کا تحفظ بین الاقوامی قانون کی ضرورت ہے، خاص طور پر بچوں کی حفاظت کا خاص اہتمام کیا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے عہدیداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں یوکرین پر روس کی طرف سے کئے گئے تازہ میزائل حملوں میں ہزاروں کنبے بجلی اور نقل وحمل کے وسائل سے محروم ہو گئے۔