صنعا : یمن میں کینسر کی ایکسپائر دوا سے18 بچے جاں بحق ہو گئے۔یمن میں صدر مقام صنعا کے کویت اسپتال میں 40 سے زائد بچوں کو ایکسپائر انجیکشن لگائے گئے، جس سے بچوں کی ہلاکت واقع ہوئی ہیں، بین الاقوامی طبی اور انسانی حقوق کے اداروں کا واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
عالمی تنظیموں سے کویت کے فیلڈ اسپتال جانے اور اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرت ہوئے کہا گیا ہے کہ ملوث افراد کو سب کے سامنے لا کر قانونی کاروائی کی جائے۔
انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے یمنی تنظیم کے سربراہ نے کچھ بچوں کی تصاویر شائع کیں جو ان کے بقول کینسر کی دوائیوں کی معیاد ختم ہونے والی خوراک کا شکار ہوئے۔